سعودی عرب،غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2018 ء کے دوران اضافہ

سعودی عرب،غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2018 ء کے دوران اضافہ

ریاض(اے پی پی) سعودی مانٹرنگ ایجنسی " ساما" نے کہا ہے کہ 2018 ء کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی مانٹرنگ ایجنسی " ساما" کی رپورٹ کے مطابق 2018ء میں مخصوص شعبوں میں 332.99 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی، 2017ء میں مذکورہ شعبے میں سرمایہ کاری 261.07 ارب ریال تھی

،دیگر شعبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 2017ء کے مقابلے میں گزشتہ برس 17.8فیصد اضافہ ہوا جس کی مجموعی مالیت 2018ء کے اختتام تک 865.45 ارب ریال رہی۔ سال کے دوران ملک میں براہ راست سرمایہ کاری میں بھی 2017ء کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی مالیت 865.45 ارب ریال رہی۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ان پالیسوں سے ہوا جو سعودی عرب میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وضع کی گئیں، بیرونی سرمایہ کاروں کو سعودی مارکیٹ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے پیش نظر سرمایہ کاری کو فروغ ملا۔

مزید : کامرس