لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،3 جوان شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،3 جوان شہید
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،3 جوان شہید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹرپر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن کے 3سپوتوں نے وطن پر جان قربان کردی،شہید ہونیوالے جوانوں میں ضلع جھنگ کے صوبیدار محمد ریاض، نوشہرو فیروز کے لانس حوالدار عزیز اللہ اور ایبٹ آباد کے سپاہی شاہد منصب شامل ہیں بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے جواب میں بھارتی چوکیوں پر خاموشی طاری ہوگئی، بھارتی سائیڈ پر جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی