وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،اجلاس میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگائی جائیگی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،جس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق آئی پی ایل کی نشریات پر پاکستان میں پابندی لگائی جائے گی ،سماجی تحفظ اورغربت میں کمی کیلئے نئی وزارت کی منطوری دی جائے گی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،وفاقی کابینہ ای سی سی کے 20 مارچ کے اجلا س میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
اجلاس میں آئی پی اوپالیسی بورڈ کی تشکیل نو ،بورڈ آف انویسمنٹ کے سیکرٹری کے تقرروتبادلے ،این آئی آر کے تین ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائیگی اس کے علاوہ ادارہ شماریات کی جانب سے روزمرہ کی ضروریہ کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی ،کراچی گارمنٹس سٹی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکی منظوری بھی دی جائے گی ۔