منی لانڈرنگ سکینڈل،انورمجیدکی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد

منی لانڈرنگ سکینڈل،انورمجیدکی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد
منی لانڈرنگ سکینڈل،انورمجیدکی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی عدالت نے منی لانڈرنگ سکینڈل میں انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔جبکہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا کے درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں منی لانڈرنگ سکینڈل میں انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب مقدمہ اسلام آبادمنتقل ہوچکاتوکیس کیسے سنیں؟ملزمان اسلام آبادسے ضمانت بھی لے چکے ہیں ،وکیل انور مجید نے کہا کہ جواب کیلئے مہلت دی جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مہلت نہیں،درخواست مستردکرتے ہیں۔عدالت نے انورمجید کی درخواست مستردکردی ۔

عدالت میں حسین لوائی اورطحہٰ رضاکی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی، حسین لوائی اورطحہٰ رضانے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ کیس اسلام آبادمنتقل ہوچکا، ضمانت بھی متعلقہ عدالت میں دائرکریں گے،عدالت نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے پرنمٹادیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی