اصغرخان کیس :میراخیال ہے رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گا،ہم کیس بند کرنے نہیں جا رہے ،جسٹس عظمت سعید،ایف آئی سے ضمنی رپورٹ طلب

اصغرخان کیس :میراخیال ہے رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گا،ہم کیس بند کرنے ...
اصغرخان کیس :میراخیال ہے رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گا،ہم کیس بند کرنے نہیں جا رہے ،جسٹس عظمت سعید،ایف آئی سے ضمنی رپورٹ طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرلی ۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میراخیال ہے رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گا،ہم کیس بند کرنے نہیں جا رہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اصغرخان کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بینک اکاﺅنٹس کون چلا رہا تھا نشاندہی کریں،یہ بھی نشاندہی کریں کون ساریکارڈ موجود نہیں،عدالت نے کہا کہ پیسے لینے والوں سے متعلق شواہد یا شکوک سے آگاہ کریں،بتایا جائے جو ریکارڈ ملا نہیں وہ کس کے پاس ہونا چاہئے،عدالت نے ہدایت دی کہ رقم لینے سے انکارکرنے والوں کانام بھی رپورٹ میں شامل کیا جائے۔

وزارت دفاع کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل بریگیڈفلک نازپیش ہوئے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ رپورٹ طلب کی تھی کی آپ نے جمع کرادی ،رپورٹ ریکارڈپر موجود نہیں دوبارہ جمع کرائیں،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ میراخیال ہے رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گاہم کیس بند کرنے نہیں جا رہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں