شہبازشریف کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیلی فون ،ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

شہبازشریف کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیلی فون ،ان کے والد کی وفات پر اظہار ...
شہبازشریف کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیلی فون ،ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا ،شہباز شریف نے وزیر اعلی پنجاب سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی،شہبازشریف نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

دریں اثنا پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والدسردارفتح محمد بزدار کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہارکیا،حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ وہ ایک اچھے انسان تھے دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد گزشتہ صبح حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور