سندھ ہائیکورٹ،رینجرز اور پولیس پر فائرنگ کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل منظور،سزائیں کالعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ،رینجرز اور پولیس پر فائرنگ کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل ...
سندھ ہائیکورٹ،رینجرز اور پولیس پر فائرنگ کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل منظور،سزائیں کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لیاری میں رینجرز اورپولیس پرفائرنگ کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی ،عدالت نے ملزم طلحہ، سعید اور امتیاز بنگالی کی سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزمان کے خلاف اگر کوئی دوسرا کیس نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لیاری میں رینجرز اور پولیس پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان نے 2017 میں تھانا کلاکوٹ میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی،انسداددہشتگردی عدالت نے ملزمان کو 27،27 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ نے لیاری میں رینجرز اور پولیس پر فائرنگ کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل منظورکر لی ،عدالت نے ملزم طلحہ، سعید اور امتیاز بنگالی کی سزا کالعدم قرار دے دی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزمان کے خلاف اگر کوئی دوسرا کیس نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔