نیب راولپنڈی نے جعلی اکائونٹس کیس میں 3 ریفرنس تیار کرلئے،آصف زرداری براہ راست ملزم نہیں

نیب راولپنڈی نے جعلی اکائونٹس کیس میں 3 ریفرنس تیار کرلئے،آصف زرداری براہ ...
نیب راولپنڈی نے جعلی اکائونٹس کیس میں 3 ریفرنس تیار کرلئے،آصف زرداری براہ راست ملزم نہیں

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب راولپنڈی نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں 3ریفرنس تیار کرلئے جو نیب ہیڈکوارٹرز بھجوا دیئے گئے۔آصف علی زرداری ریفرنسز میں براہ راست ملزم نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،نیب راولپنڈی نے 3 ریفرنسز تیار کرلئے ہیں اور منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز بھجوا دیئے گئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیگاجس کا اجلاس چیئرمین نیب کی زیرصدارت آئندہ چند روز میں متوقع ہے،تینوں ریفرنسزمیں نجم زمان، علی میمن اور دیگرملزمان فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل ملزمان پہلے سے نیب کی حراست میں ہیں، نامزد افراد آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، آصف علی زرداری ریفرنسز میں براہ راست ملزم نہیں ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی