آج ملک کا گرم ترین شہر کون سا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

آج ملک کا گرم ترین شہر کون سا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
آج ملک کا گرم ترین شہر کون سا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موسم سرما اختتام کو جا پہنچا اور اب موسم گرما کی آمد آمد ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدرآباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سکھر میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا اور کراچی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جبکہ حیدر آباد میں درجہ 45 ڈگری سینٹی تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے باعث آج کے دن یہ ملک بھر کا گرم ترین شہر بھی بن سکتا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی موسم خشک اور گرم ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت 33، لاہور میں 35، پشاور میں 37 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 29 درجے سینٹی گریڈ رہے گا۔
شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم ابرآلود، گلگت اور سکردو میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں چھور 44، مٹھی 43، ٹنڈوجام اور حیدرآباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -