جہانگیرترین اورشاہ محمود کوجھگڑے کے بجائے ملک چلانا چاہئے،شاہد خاقان عباسی نیب میں پیشی کے بعد روانہ

جہانگیرترین اورشاہ محمود کوجھگڑے کے بجائے ملک چلانا چاہئے،شاہد خاقان عباسی ...
جہانگیرترین اورشاہ محمود کوجھگڑے کے بجائے ملک چلانا چاہئے،شاہد خاقان عباسی نیب میں پیشی کے بعد روانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب)میں پیشی کے بعد روانہ ہوگئے

تفصیلات کے مطابق ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی

قبل ازیںشاہد خاقان عباسی نے نیب راولپنڈی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری پٹرولیم کولکھے گئے خط پرکچھ جواب ملے ہیں، ملنے والی تفصیلات آج نیب کوپیش کردوں گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جہانگیرترین اورشاہ محمود کوجھگڑے کے بجائے ملک چلانا چاہیے، عمران خان نے بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا رکھی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج 4 کال اپ نوٹسزہیں جوایک ریکارڈ ہے، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج آپ کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ گرفتاری ہوگی تومیڈیا کوخوشی اورمجھے مایوسی ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی