ملازمت کاجھانسہ دیکرلوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

ملازمت کاجھانسہ دیکرلوٹنے والا گروہ پکڑا گیا
ملازمت کاجھانسہ دیکرلوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے پڑھے لکھے لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں حسن افضل، اعجاز ملک، عرفان عبدالحیٰ اور راشد آزاد شامل ہیں جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروزنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان آن لائن ذرائع سے لوگوں کو خودساختہ جعلی ایجنسی میں بھرتی کا جھانسہ دے کر لوٹتے تھے۔ملزمان سے پولیس ، حساس و دیگر اداروں کے جعلی وزیٹنگ کارڈز،لیپ ٹاپ اور لیٹر پیڈز بھی برآمدکئے گئے ہیں۔لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم نے حساس اداروں سے مل کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے معصوم شہریوں سے ملازمت دلوانے کیلئے 4 لاکھ روپے تک وصول کیئے۔

ملزمان خود کو اینٹی کرائم انٹیلی جنس سروس نامی خود ساختہ جعلی ادارے کا اعلیٰ عہدے دار ظاہر کرتے تھے۔ملزمان اس سے قبل بھی جعل سازی کی ایسی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور