موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، کیپٹن عاصم ملک

موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، کیپٹن عاصم ...
موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، کیپٹن عاصم ملک

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) جب سے موجودہ حکومت نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے تب سے ملک میں ایک افراتفری کا علم ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ عام طبقہ غربت اور مہنگائی کی جاچکی میں پس رہا ہے، لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام الناس سے جو وعدہ کئے تھے وہ سب جھوٹے نکلے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو تاحال کوئی ایسی چیز ڈلیور نہیں کرسکی ہے جس سے عوام الناس کو ریلیف ملے بلکہ ادویات، بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے تو عوام کی جان نکال دی ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم اور او پی سی کے سابق کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے دبئی میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں عوامی نمائندوں نے کہا کہ پی ایم ایل این کے دور حکومت موجودہ دور حکومت سے بہت بہتر تھااس قدر مہنگائی نہ تھی اور عوام بھی مطمئن تھے لیکن اب تو معاملہ ہی الٹ ہے۔ سابقہ حکومت عوام دوست حکومت تھی جس نے عام طبقہ کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا تھا۔

آزاد علی تبسم اور کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ آنے والا دور پھر پی ایم ایل این کا ہے کیونکہ پاکستان کے غیور اور سمجھدار عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اور خوب سمجھ رہے ہیں کہ عوام دوست حکومت پی ایم ایل این کی ہی تھی۔

مزید : عرب دنیا