کابینہ اجلاس،کئی بار شاہ محمود اور ترین گروپوں میں لڑائی ہوچکی: حامد میر

کابینہ اجلاس،کئی بار شاہ محمود اور ترین گروپوں میں لڑائی ہوچکی: حامد میر
کابینہ اجلاس،کئی بار شاہ محمود اور ترین گروپوں میں لڑائی ہوچکی: حامد میر

  

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ کابینہ اجلاسوں میں کئی مرتبہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین گروپوں میں لڑائی ہوچکی ہے،شاہ محمود قریشی اس لڑائی کو اب کابینہ سے باہر لے آئے ہیں جس کی توقع نہیں کی جارہی تھی،وہ جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کررہے تھے ۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق حامد میر نے بتایا کہ  شاہ محمود قریشی کابینہ اجلاسوں میں کسی سے نہیں لڑے معاملہ اسد عمر کے گرد گھومتا رہا، اسد عمر بظاہر غیرجانبدار ہیں لیکن اندر سے شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہیں، جہانگیر ترین کے حق میں بہت سے وزراءاور پی ٹی آئی رہنماﺅں نے ٹوئٹ کی ہے مگر شاہ محمود قریشی کے ساتھ بھی بہت سے وزراءاور ایم این ایز ہیں۔ حامد میر کا مزیدکہنا تھا کہ کابینہ کے اندر لڑائی صرف جہانگیر ترین بمقابلہ شاہ محمود قریشی نہیں ہے، بہت سے دوسرے وزراءکے درمیان بھی لڑائی چل رہی ہے، جن وزراءنے جہانگیر ترین کی حمایت کی ہے وہ کچھ دن پہلے تک انڈر فائر تھے ،اب انہیں جواب دینے کا موقع ملا ہے، ابھی وہ وفاقی وزراءاور وزرائے مملکت سامنے نہیں آئے جو شاہ محمود قریشی کے پیچھے کھڑے ہیں جو بہت ہیوی ویٹس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس لڑائی کو روکنے کی کوشش نہیں کی تو آئندہ یہ بہت بڑھ سکتی ہے، بہت سے ارکان اسمبلی، وزراءاور تین چار پارلیمانی سیکرٹریوں نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے حق میں اور خلاف مجھے پیغامات بھیجے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی