PTA اجلاس، پہلے مرحلے میں 30 لاکھ موبائل فونز بند کرنیکا فیصلہ

PTA اجلاس، پہلے مرحلے میں 30 لاکھ موبائل فونز بند کرنیکا فیصلہ
PTA اجلاس، پہلے مرحلے میں 30 لاکھ موبائل فونز بند کرنیکا فیصلہ

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس میں پہلے مرحلے میں 30 لاکھ سے زائد غیرقانونی موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلا موبائل فون اس ہفتے سے بند جبکہ ٹیکس ادا کرنیوالے صارف کا آٹھ گھنٹے میں بحال ہوگا ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان بھر میں بیرون ممالک سے آنے والے کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ڈیوٹی کے بغیر آنے والے اربوں روپے کے کروڑوں موبائل فونز بند کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا ہے اتھارٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اجلاس میں دو موبائل فون کمپنیوں کے سربراہوں جبکہ دو کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے، اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ابھی پہلے مرحلے میں تیس لاکھ سے زائد موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ ہے جبکہ اس کے بعد دیگر غیر قانونی موبائل فونز کو بند کیا جائیگا اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی اے نے کی جبکہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد