وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بلاآخر خود خط لکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بلاآخر خود خط لکھ دیا
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بلاآخر خود خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے ارکان کی تقرری کیلئے مشاورت سے متعلق شہبازشریف کاالزام مستردکر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو پہلے دو خط لکھے گئے تھے جس پر انہوں نے اعتراض کیا تھا تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے خود انہیں خط لکھا ہے ۔ پہلا خط شاہ محمود قریشی کی جانب سے شہبازشریف کو لکھا گیا جس پر اپوزیشن لیڈر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو خط خود لکھنا چاہیے تھا ۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے سیکریٹری کی جانب سے خط لکھا گیا جس پر شہبازشریف نے کہا  کہ آئین کے تحت وزیراعظم کو براہ راست مشاورت کرنی چاہیے تھی ۔

وزیراعظم عمران خان نے اب الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے معاملے پر شہبازشریف کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے سیکریٹری کا خط بھی آئین کے منافی نہیں تھا اور انہوں نے بھی میری ہدایت اور مرضی پر ہی آپ کو خط لکھا تھا ۔خط میں وزیراعظم عمران خان نے مشاورت سے متعلق شہبازشریف کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خط میں لکھا کہ آپ نے ارکان کے تقرر سے متعلق مشاورت کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ، شاہ محمود قریشی کی جانب سے مشاورت کیلئے خط لکھا گیا تھا اور میرے سیکریٹری کی جانب سے بھی خط آئین کے منافی نہیں تھا ،خط کا مقصد بامعنی اور اتفاق رائے سے مشاورت شروع کرنا تھا تاہم ایک بار پھر درخواست کرتاہوں آپ مشاورت کا حصہ بنیں اور اگر آپ مشاورت میں حصہ نہیں لیتے تو سمجھیں گے کہ قانونی عمل سے دوری چاہتے ہیں ۔

خط میں وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے پراسیس کا حصہ بنیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کا خط 4 صفحات پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے قرآن کی آیات اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -