سانحہ بلدیہ کیس،چشم دید گواہ نے ملزم زبیر چریا کو شناخت کرلیا

سانحہ بلدیہ کیس،چشم دید گواہ نے ملزم زبیر چریا کو شناخت کرلیا
سانحہ بلدیہ کیس،چشم دید گواہ نے ملزم زبیر چریا کو شناخت کرلیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے دوران چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے جان کے خطرے کے باعث مقدمے کا روپوش چشم دید گواہ کو پیش کردیا۔ چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔سپیشل پبلک پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گواہ کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ گواہ کے مطابق زبیرچریا نے اس کے سامنے اپنی جیب سے تھیلیاں نکال کرگودام میں موجود کپڑے پرپھینکیں اورآگ لگنے پرزبیر چریا آگ لگنے پر مسکراتا رہا جب کہ زبیر چریا کے دیگر ساتھیوں کو بھی شناخت کرسکتا ہوں۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا کی عینی شاہد کے بیان پر جرح مکمل ہوگئی۔ عدالت نے سماعت پربیان کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 3 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی