چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس،عبدالغنی مجید سمیت6ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے 6 نئے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈکا اجلاس ہوا ،نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 6 نئے ریفرنسز کی منظوری دےدی ،نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈنے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجیدودیگر کےخلاف ریفرنس کی منظوری دیدی،ملزمان پرجعلی اکاؤنٹس،سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،ملزمان نے قومی خزانے کوایک ارب 42کروڑکانقصان پہنچایا۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے علی گوہرڈاہری کیخلاف بھی بدعنوانی کاریفرنس فائل کرنے کی منظوری دیدی،ملزمان پراختیارات کے ناجائزاستعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کاالزام ہے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے خزانے کو 7 کروڑ 48 لاکھ کانقصان پہنچایا۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق سیکرٹری ورکرزویلفیئرفنڈزودیگرکیخلاف ریفرنس کی منظوری دیدی گئی،ملزمان پربدعنوانی،خزانے کو 46 کروڑ 60 لاکھ نقصان پہنچانے کاالزام ہے ،اس کے علاوہ سابق ڈائریکٹرسی ڈی اے غلام سرورودیگرکیخلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی ،ملزمان پراختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام ہے،نیب اعلامیہ کے مطابق ڈپلومیٹک شٹل بس سروس کیلئے ساڑھے 4ایکڑزمین الاٹمنٹ کاالزام ہے،ملزمان نے قومی خزانے کو 40کروڑ 83لاکھ کانقصان پہنچایا،سابق ایڈمنسٹریٹرایم سی محمدحسین سعیدکیخلاف ریفرنس فائل کرنے کی منظوری دی گئی۔چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی پالیسی پرگامزن ہیں،نیب کی پہلی اورآخری وابستگی پاکستان ہے۔