منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کیخلاف آصف زرداری اورفریال تالپور کی درخواستیں مسترد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے میگامنی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کیخلاف آصف زرداری اورفریال تالپور کی درخواست مستردکردیں اور بینکنگ کورٹ کا منتقلی کا فیصلہ برقراررکھا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں میگامنی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کیخلاف آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مقدمہ منتقل ہوا تو ملزموں کو تکلیف او رپریشانی ہو گی،سپریم کورٹ نے مقدمہ منتقل کرنے کاحکم نہیںدیا۔عدالت نے کہا کہ چیئرمین نیب کے مطابق مقدمہ منتقلی کا حکم سپریم کورٹ نے دیا،ہم سپریم کورٹ کے احکامات کی تشریح کیسے کر سکتے ہیں ۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر میگامنی لانڈرنگ کیس کی بینکنگ کورٹ سے اسلام آبادمنتقلی کیخلاف درخواستیں مستردکردی ، سندھ ہائیکورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستیں ردکردیں عدالت نے بینکنگ کورٹ کا منتقلی کافیصلہ برقراررکھا۔