پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد، قونصلیٹ سٹاف اور پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد، قونصلیٹ ...
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد، قونصلیٹ سٹاف اور پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) حسب سابق اس سال بھی پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے سٹاف نے بھی شرکت کی۔

یوم پاکستان کی اس تقریب میں شارجہ سنٹر کے صدر چودھری خالد حسین، جنرل سیکرٹری افتخار احمد ودیگر لوگوں نے شرکت کی جبکہ قونصلیٹ کی طرف سے قونصل جنرل امجد علی امجد، وہاب شیخ اور عاصمہ علی اعوان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے رنگارنگ ٹیبلو پیش کیے۔ قومی و ملکی نغمے گئے گئے جبکہ دبئی قونصلیٹ کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے 23مارچ کے حوالے سے تقریر کی۔

اس موقع پر انہوں نے شارجہ اور ناردرن ایمریٹس میں مقیم پاکستانیوں کے لئے متعدد سہولیات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناردرن ایمریٹس میں مقیم پاکستانیوں کے لئے متعدد سہولیات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناردرن ایمریٹس میں مقیم پاکستانی اب شارجہ سنٹر آکر قونصلیٹ کی سروسز کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔ قونصل جنرل کے اس اعلان کا عوام الناس نے بے حد خیر مقدم کیا ہے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ ہم قونصلیٹ کی سروسز کا دائرہ کار عوام تک بڑھارہے ہیں جبکہ پاکستانی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کے قریب جگہوں پر میسر ہوں گی او رانہیں بہت سے کاموں کے سلسلہ میں اب دبئی نہیں جانا پڑے گا۔

مزید : عرب دنیا