پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے 27 کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزہ کی درخواستیں جمع کرا دیں، کون کون سے نام شامل ہیں؟ خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکیلئے 27 قومی کھلاڑی کے برطانوی ویزے کیلئے اسلام آباد میں برطانوی ایمبیسی میں درخواستیں جمع کرا دی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے ”اے آر وائی نیوز“ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرفراز احمد، بابراعظم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان، وہاب ریاض، آصف علی، شاہین آفریدی، عابد علی، محمد رضوان کی ویزے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاملے کا براہ راست علم رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت کے امکانات کافی کم تھے مگر ان کے ویزے کی درخواست بھی دیدی گئی ہے جبکہ محمد رضوان کو بھی سکواڈ میں شامل کئے جانے کا مکان ہے۔ دوسری جانب نوجوان سٹار بلے باز عابد علی کو بھی ٹاپ آرڈر بلے باز کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وہ کوچز کیساتھ سہ پہر کو ملاقات کریں گے جس دوران مختلف کھلاڑیوں کیلئے انفرادی منصوبہ بندی پر بات کی جائے گی اور ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ کیخلاف سیریز سے متعلق بھی گفتگو ہو گی۔