لندن میں مسلمان خاتون کا حجاب زبردستی اتار دیا گیا

لندن میں مسلمان خاتون کا حجاب زبردستی اتار دیا گیا
لندن میں مسلمان خاتون کا حجاب زبردستی اتار دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہتے تھے تاہم نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے بعد ان میں شدت آ گئی ہے اور تب سے صرف برطانیہ میں ہی مسلمانوں پر حملوں کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب لندن کی زیرزمین ٹرین کے ایک سٹیشن پر ایک سفید فام شدت پسند نے مسلمان خاتون کا حجاب نوچ کر اتار ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح ’ٹرن پائیک لین سٹیشن‘ پر پیش آیا۔ متاثرہ مسلمان خاتون کی ایک دوست نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس واقعے کے متعلق تفصیل بیان کی ہے۔ اس نے لکھا کہ ہے جب میری دوست کے سر سے زبردستی حجاب اتارا گیا تو اس نے پلیٹ فارم کے ایمرجنسی بٹن کے ذریعے 3بار مدد کی درخواست کی لیکن سٹاف میں سے کوئی اس کی مددکے لیے نہیں آیا۔
خاتون نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ پلیٹ فارم پر موجود لوگوں میں سے بھی کوئی شخص میری دوست کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ”واقعے میں ملوث 51سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق ویمبلے سے ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔“

مزید :

برطانیہ -