ساحل سمندر پر حاملہ وہیل مچھلی کی لاش، اس کا پیٹ چیر کر دیکھا تو ماہرین بھی بے حد دکھی ہوگئے

ساحل سمندر پر حاملہ وہیل مچھلی کی لاش، اس کا پیٹ چیر کر دیکھا تو ماہرین بھی بے ...
ساحل سمندر پر حاملہ وہیل مچھلی کی لاش، اس کا پیٹ چیر کر دیکھا تو ماہرین بھی بے حد دکھی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں اٹلی کے ساحل پر ایک مردہ حاملہ وہیل مچھلی کی لاش تیرتی ہوئی کنارے آ لگی۔ جب ماہرین نے اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے اس کا پیٹ چاک کیا تو اس کے اندر ایسی چیز موجود تھی کہ ماہرین نے دکھی ہو گئے۔ سی این این کے مطابق اس مچھلی کے پیٹ سے 22کلوگرام سے زائد کی پلاسٹک کی مصنوعات نکلیں اور ماہرین نے اسے ہی حاملہ وہیل مچھلی کی موت کی وجہ قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق مچھلی کے پیٹ ایک مردہ بچہ بھی نکلا جس کی نشوونما آدھی سے زیادہ ہو چکی تھی تاہم ماں کے مرجانے کی وجہ سے وہ بھی موت کے منہ میں چلا گیا۔ اس مچھلی کی لمبائی 26فٹ تھی جو اٹلی کے شہر پورٹو سیروو کے ساحل پر ملی۔
رپورٹ کے مطابق ’سی می گروپ‘ (SeaMe group)کی صدر لوکا بیتاﺅ کا کہنا تھا کہ ”یہ وہ پلاسٹک کی اشیاءتھیں جو لوگ ساحل سمندر پر تفریح کے لیے جاتے ہیں اور وہاں پھینک دیتے ہیں۔ مچھلی کے پیٹ سے جو چیزیں نکلیں ان میں کچرے والے پلاسٹک کے بیگز، ٹیوبز، بوتلیں اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔ یہ سب دیکھنے کے بعد بھی کیا لوگ کہیں گے کہ ان کے ساحل سمندر پر کچرا پھیلانے سے سمندری حیات کو کوئی خطرہ نہیں ہے؟“ واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ فلپائن کے ساحل پر بھی ایک نوجوان وہیل مچھلی مردہ پائی گئی تھی اور اس کے پیٹ سے 40کلوگرام وزنی پلاسٹک کے بیگ اور دیگر چیزیں نکلی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -