داڑھی والی خاتون کو سچا پیار مل گیا

داڑھی والی خاتون کو سچا پیار مل گیا
داڑھی والی خاتون کو سچا پیار مل گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 2017ءمیں لٹل بیئر نامی امریکی لڑکی اپنی داڑھی کی وجہ سے بہت مشہور ہوئی تھی، تب اس نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر کہا تھا کہ ”مردوں جیسی داڑھی کی وجہ سے مجھے شہرت تو مل گئی لیکن مجھے ڈر ہے کہ کوئی اس داڑھی کی وجہ سے مجھ سے کبھی شادی نہیں کرے گا اور میں ہمیشہ کنواری ہی رہوں گی۔“ اب اس لڑکی کو بالآخر سچا پیار مل گیا ہے۔ دی میٹرو کے مطابق 36سالہ لٹل بیئر نامی اس لڑکی کی اسی 2017ءمیں کی گئی پوسٹ کے نیچے ایک ٹوبیاس بریڈک نامی شخص نے کمنٹ کیا تھا اور اسے اپنے ساتھ کھانے کی دعوت دی تھی۔ وہی اس کا سچا پیار ہے، جس کے ساتھ گزشتہ روز لٹل بیئر رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہے۔

لٹل بیئر نے اپنی شادی کا اعلان بھی فیس بک کے ذریعے کیا جس میں اس نے بتایا کہ اس نے 45سالہ ٹوبیاس کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ٹیکوما میں منعقد ہوئی جہاں لٹل بیئر رہتی ہے۔ شادی کے بعد لٹل بیئر کا کہنا تھا کہ ”ماضی میں بھی میرا کئی مردوں کے ساتھ تعلق قائم ہوا لیکن وہ سب مجھے میری داڑھی کی وجہ سے چھوڑ گئے۔ پھر جب میں نے فیس بک پر اپنے اس خدشے کا اظہار کیا تو اسی پوسٹ کے ذریعے میری ٹوبیاس کے ساتھ ملاقات ہو گئی۔اس کی پیشکش پر میں اس کے ساتھ کھانا کھانے گئی اور پھر ہماری ملاقاتیں شروع ہو گئیں۔ جلد ہی ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور اب ہم میاں بیوی بن چکے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس