پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کا طلاق کی جھوٹی خبر دینے والے میگزین کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کا طلاق کی جھوٹی خبر دینے والے میگزین کے خلاف بڑا ...
پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کا طلاق کی جھوٹی خبر دینے والے میگزین کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے گلوکار شوہر نک جوناس نے طلاق کی جھوٹی خبر دینے والے امریکی میگزین کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شوبز خبروں کی ویب سائٹ in.com نے پریانکا چوپڑا کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے اوکے میگزین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے’ جب پریانکا کوئی فیصلہ کرلیتی ہے تو پھر اسے کوئی نہیں روک سکتا، پریانکا اپنی لیگل ٹیم کو اس میگزین کے پیچھے لگائے گی اور انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گی‘۔

پریانکا چوپڑا کے ایک قریبی دوست نے ویب سائٹ کو بتایا ’ میری پریانکا اور نک سے گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی ہے، دونوں بہت ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہے ہیں، ایسے ٹیبلوئڈز اور پورٹلز جو خبریں گھڑتے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے‘۔

خیال رہے کہ امریکی میگزین اوکے نے کچھ روز پہلے ایک خبر دی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس میں شادی کے صرف 117 دن بعد ہی طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہے ہیں۔ دونوں نے شادی میں بہت جلد بازی کی ہے اور اب چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑتے رہتے ہیں۔

مزید : تفریح