افغانستان میں طالبان کا حملہ، 8پولیس اہلکار ہلاک4زخمی

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 8پولیس اہلکار ہلاک4زخمی
افغانستان میں طالبان کا حملہ، 8پولیس اہلکار ہلاک4زخمی

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں طالبان جنگجووں کے حملے میں 8پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 4زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ میں طالبان جنگجووں نے گشت کرنے والی پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8پولیس اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہوگئے،ہلاک اور زخمی ہونے والوں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔صوبائی پولیس کے ترجمان عدیل شاہ عدیل نے میڈیا کو بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ضلع شولگارہ میں ایک راکٹ داغا گیا جس پر مقامی چیک پوسٹ کے پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو طالبان جنگجووں نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کا 3گھنٹوں تک مقابلہ کیا اور جنگجووں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، جنگجو اپنے زخمی ساتھیوں کو بھی ساتھ لے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ مقابلے کے دوران طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔طالبان کی جانب سے حملے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ افغان حکومت نے بھی حملے میں مارے جانے والے طالبان جنگووں کی تعداد اور تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل قندھار اور غزنی کی پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان جنگجووں کے حملے میں مجمو عی طور پر 13اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی