ہنی سنگھ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے 2 گینگسٹر پکڑے گئے

ہنی سنگھ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے 2 گینگسٹر پکڑے گئے
ہنی سنگھ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے 2 گینگسٹر پکڑے گئے

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں 2 گیگسٹرز ہنی سنگھ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو گوری گینگ کے 24 سالہ شہزادہ پرویز اور 23 سالہ مونو کی تلاش تھی لیکن دونوں ہی پولیس سے بچ نکلتے تھے۔ ہفتہ کے روز دونوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا ۔ جب یہ ویڈیو پولیس تک پہنچی تو انہیں اندازہ ہوگیا کہ اسے وپن گارڈ کے علاقے میں شوٹ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے جال بچھا کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس اور کچھ بندوقیں برآمد ہوئیں، پولیس نے دونوں کے خلاف ناجائز اسلحے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ملزمان نے ہنی سنگھ کی طرح بال رکھے ہوئے تھے اور انہی کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنایا کرتے تھے جس میں اسلحہ بھی لہراتے تھے۔

مزید : تفریح