ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی ، پاک فوج کا بھرپور جواب، 7 چیک پوسٹیں تباہ، 7 فوجی ہلاک

ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی ، پاک فوج کا بھرپور جواب، 7 چیک پوسٹیں ...
ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی ، پاک فوج کا بھرپور جواب، 7 چیک پوسٹیں تباہ، 7 فوجی ہلاک

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے 7 چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 7 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے کئی بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شہری آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان شہید اور تین خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی گولہ باری سے پیر کے روز تین پاکستانی فوجی بھی شہید ہوئے جنہیں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی 7 چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوج ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی