تجزیہ کار مظہر عباس نے سابق اورموجودہ حکومت میں فرق کوواضح کردیا

تجزیہ کار مظہر عباس نے سابق اورموجودہ حکومت میں فرق کوواضح کردیا
تجزیہ کار مظہر عباس نے سابق اورموجودہ حکومت میں فرق کوواضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بھی وہی موقف آتاہے جو پہلے آتاتھا اور اپوزیشن کی طرف سے بھی وہی موقف آتاہے جو ماضی کی اپوزیشن کی طرف آتا تھا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ انفرادی کوئی ذمہ دار نہیں ہوتا بلکہ حکومتیں ذمہ دار ہوتی ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ اٹھا کر دیکھ لیں ، حکومت کی جانب سے بھی وہی موقف آتاہے جو پہلے آتاتھا اور اپوزیشن کی طرف سے بھی وہی موقف آتاہے جو ماضی کی اپوزیشن کی طرف آتا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ ہم عوام کوسچ نہیں بتاتے ، عوام یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ اس پارٹی کی حکومت آجائے گی تو ہمارے دن پھر جائیں گے ، اسد عمر پراس لئے معیشت کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری جاتی ہے کہ عمران خان نے ان سے کہہ دیا تھا کہ آپ ہمارے وزیر خزانہ ہونگے ، اس لئے اسد عمر کوچاہئے تھا کہ معاشی حوالے سے تیاری کرتے ۔

مزید :

قومی -