بے عزت ہونیوالے تجزیہ کار کبھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے ، شہلارضا نے حقیقت بے نقاب کردی

بے عزت ہونیوالے تجزیہ کار کبھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے ، شہلارضا نے حقیقت بے ...
بے عزت ہونیوالے تجزیہ کار کبھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے ، شہلارضا نے حقیقت بے نقاب کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ جن تجزیہ کاروں کی بے عزتی کی جارہی ہے ، وہ کبھی تحریک انصاف کے باتوں میں آکر ان کے ساتھ تھے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ حکومت کس کوبیوقوف بنا رہی ہے ؟ عوام کوبنا رہی ہے جو دکانوں پرجارہے ہیں،وفاق نے جونوے ہزار کروڑ روپیہ سندھ حکومت کودیاہے تویہ کوئی شوکت خانم کے چندے سے نہیں دیا ، یہ ہمارا حق ہے جوہم نے لیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تو چھ ماہ کا مسئلہ نہیں ہے ، ہم توچاہتے ہیں کہ جمہوری حکومت ہے ، وہ اپنی مدت پوری کرے ،ہم حکومت کے شیخی بھرے سودن دیکھ چکے ہیں اور پھران کو مزید وقت بھی دیا لیکن اب اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ مہنگائی کرتے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کا سٹینڈرڈ دیکھ لیا کہ وہ روز ہیلی کاپٹر پر جاتے ہیں، اب عوام کا معیار زندگی کب بلند ہوگا؟ جن تجزیہ کاروں کی بے عزتی کی جارہی ہے ، وہ کبھی تحریک انصاف کے باتوں میں آکر ان کے ساتھ تھے ۔

مزید : قومی