ہم تو پہلے دن سے یہ کہہ رہے تھے کہ !!!تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کا مہنگائی کی خبروں پر ردعمل

ہم تو پہلے دن سے یہ کہہ رہے تھے کہ !!!تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کا مہنگائی ...
ہم تو پہلے دن سے یہ کہہ رہے تھے کہ !!!تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کا مہنگائی کی خبروں پر ردعمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ ہم نے تو یہ پہلے دن ہے کہا تھا کہ ہمیں خسارہ ورثے میں ملا،ہم ان کے لئے ہوئے قرضوں پر روزانہ چھ ارب روپے سود ادا کررہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چھ ہزار ارب روپے سے لیکر تیس ہزار ارب کا قرضہ کیسے بنا ؟ آج تک کراچی میں پینے کاصاف پانی نہیں ہے ، تھر میں بچے مر رہے ہیں، ٹرین مارچ میں خواتین کو دو دوہزار روپے لیکر لایا گیا ، ان کے بھی پیسے کھالئے گئے اور خواتین کودودو سو روپے دیئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو یہ پہلے دن ہے کہا تھا کہ ہمیں خسارہ ورثے میں ملا،ہم ان کے لئے ہوئے قرضوں پر روزانہ چھ ارب روپے سود ادا کررہے ہیں۔

مزید : قومی