پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے وزیر اعظم پر سنگین الزام عائد کردیا

پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے وزیر اعظم پر سنگین الزام عائد کردیا
پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے وزیر اعظم پر سنگین الزام عائد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ جہانگیر ترین اس ملک کے پہلے اور آخری آدمی ہیں جو ماہر ہیں ، پاکستان میں زراعت پر بڑے بڑے زرعی پی ایچ ڈی بیٹھے ہوئے ہیں، اب عمران خان نے خود اعتراف کیاہے کہ میں نے جہانگیر ترین کو بلایا تھا تووزیر اعظم نے توہین عدالت کی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ ایشو یہ ہے کہ پارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن اگر تحریک انصاف کی جوصورتحال ہے ، اس پر میرا تجزیہ یہ ہے کہ جب نیچے سے دباﺅ پڑتاہے تو اوپر اس کے اثرات پہنچنا شروع ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا اور گورنر سندھ کا معاملہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ، کیا جہانگیر ترین اس ملک کے پہلے اور آخری آدمی ہیں جو ماہر ہیں ، پاکستان میں زراعت پر بڑے بڑے زرعی پی ایچ ڈی بیٹھے ہوئے ہیں، اب عمران خان نے خود اعتراف کیاہے کہ میں نے جہانگیر ترین کو بلایا تھا تووزیر اعظم نے توہین عدالت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کوپہلی بار نہیں بلایا گیا بلکہ وہ ہر میٹنگ میں موجود ہوتے ہیں ، وہ پانی کے بھی ماہر ہیں ۔

مزید : قومی