ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج آپ کے لئے ایک اچھا اور روحانی طور پر بھی مددگار دن ہے۔آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس کے ہونے کا پورا امکان ہے۔ ایک اہم ذمہ داری بھی ملنے والی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
سورۂ بقرہ کی تلاوت اگر41دنوں تک روزانہ پڑھیں گے تو بحکم اللہ ہر مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ بندش اور دیگر تمام قسم کے اثرات نجات مل جانے کی پوری امید ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دفتر اور گھر خانکی مسئلے ان تمام معاملات پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کو غصے کے بجائے عقل سے کام لینے اور اپنے تمام معاملات کو اللہ پاک کے سپرد کرنے سے پریشانی بھاگ جائے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ روزانہ کے حساب سے مشکلات سے نکلتے جا رہے ہیں۔ آپ کو کسی بھی قسم کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اللہ کرتا ہے جو کرتا ہے اور اللہ بہتر ہی کرتا ہے۔ نماز کے ذریعے رابطے تیز بھی کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت عقل سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ ہوشیار ہو کر چلیں۔ کوئی بھی غلطی کرنا خود کو مشکل میں ڈالنے کے برابر ہے۔ مخالفین آپ پر مسلسل نظر جمائے ہوئے ہیں، وجہ دیں۔
برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورت حال ابھی تک آپ کے حق میں نہیں ہے اس لئے آپ کو محتاط انداز سے چلنے کی ضرورت ہے۔ آپ اپنے روحانی معاملات کو ہر ممکن تیز رکھنے کی کوشش کریں، اللہ سے معافی بھی مانگیں۔
برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
رکاوٹیں آ رہی ہیں اور کس وجہ سے آ رہی ہیں۔ یہ سمجھ میں نہیں آ رہا۔ اس لئے فی الحال استخارے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ آج بہرحال ایک اہم دن ہے۔شام تک اندازہ ہو جائیگا۔
برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بھی کام میں کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔ اور آپ کی توجہ بھی کسی اور جانب ہے۔ آپ کو نماز پر توجہ دینا ہوگی اور اپنے روحاجی معاملات کو فوراً ٹھیک کرنا ہوگا۔ جوبے حد ضروری ہے۔
برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی غیر پر ہرگز بھروسہ مت کریں۔ اس طرح تو آپ کسی بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ آپ کو آج کل صرف خود پر توجہ دینا ہوگی۔اور اپنے معاملات کو فوری ٹھیک کرنا ہوگا۔
برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
انجانی جگہ سے مدد مل رہی ہے۔ آپ کی ایک بڑی مشکل کا حل تو آج مل جائے گا اور ضرورت کے تحت پیسہ بھی ہاتھ میں آئے گا۔ آج کا دن کچھ تبدیلی کا بھی اشارہ دے رہا ہے۔
برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورتحال کی جانب پیش قدمی شروع ہو گئی ہے مگر اس کا رزلٹ آ پ کو دو تین یوم میں ملنا شروع ہو جائے گا۔ آج جو مل رہا ہےّ صرف اس کا شکر ادا کریں اور شرارت نہ کریں۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی مشکل ہے۔ اس لئے اس طرف جانے کی ضرورت ہے ہی نہیں۔ آپ بس اپنے موجودہ کام پر زیادہ توجہ دیں۔ اس میں فائدہ نظر آتا ہے۔