مصطفیٰ کمال نے حکومت سے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کر دی

مصطفیٰ کمال نے حکومت سے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم کیو ...
مصطفیٰ کمال نے حکومت سے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نےکہاہےکہ کورونا وائرس کی کوئی حدودنہیں ہے، اس پیمانےکی وبا کو کسی سرکاری مشینری یا این جی اوزکےذریعےڈیل نہیں کرسکتے،علاقے کا کونسلربہترجانتاہےکہ گلی میں کون بیمار ہےاور کس کوکھانےکی کمی ہے؟ڈیڑھ لاکھ کےقریب بلدیاتی نمایندے موجود ہیں،حکومت کوچاہیےکہ بلدیاتی نمایندوں کو فعال کرے ،ایک آرڈیننس کے ذریعےبلدیاتی نظام کوفعال کیاجاسکتاہے،انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کارکنوں کو ایم کیوایم کے ماتحت کام کرنے کاکہنےکوتیارہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پورے  ملک میں پھیل سکتی ہے ،ساری سیاسی جماعتیں مل کرکام کریں ،ساری سیاسی جماعتیں جن کےلوگ جہاں جہاں رہتےہیں اپنی یوسیزمیں جاکرخدمات پیش کریں،حیدرآباد اور کراچی میں ایم کیوایم کا میئرہےلیکن ایم کیوایم پھر بھی خاموش ہے، اس پیمانےکی وبا کو کسی سرکاری مشینری یا این جی اوزکےذریعےڈیل نہیں کرسکتے،کراچی میں ایم کیوایم کامیئر اور بلدیاتی نمایندے موجود ہیں لیکن ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندوں نے ڈیلیورنہیں کیا،بلدیاتی نمائندوں کو استعمال کرکے ریلیف کا کام کیا جائے،علاقے کا کونسلربہترجانتاہےکہ گلی میں کون بیمار ہےاور کس کوکھانےکی کمی ہے؟حکومت کو چاہیے کہ بلدیاتی نمایندوں کو فعال کرے ،ایک آرڈیننس کے ذریعےبلدیاتی نظام کوفعال کیاجاسکتاہے، میں اپنے کارکنوں کو ایم کیوایم کے ماتحت کام کرنے کاکہنےکو تیار ہوں،کردار کا مسئلہ ہے، اختیار کا مسئلہ نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا چاہیے تھا،وزیراعظم خود کو پی ٹی آئی کی چیرمین شپ سےالگ نہیں کرسکے ،ڈیڑھ لاکھ کےقریب بلدیاتی نمایندے موجود ہیں ،ریلیف کےلیے اربوں ریلیز ہوں گے تو کروڑوں کی کرپشن ہوگی۔