ڈی آئی جی جیل لاہور ریجن کا کیمپ جیل کا اچانک دورہ

ڈی آئی جی جیل لاہور ریجن کا کیمپ جیل کا اچانک دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی جیل لاہور ریجن کا کیمپ جیل کا اچانک دورہ،گزشتہ رات گئے ڈی آئی جی لا ہو ر ریجن ملک مبشر احمد خان کاکیمپ جیل کی سکیورٹی اور کرونا سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیمپ جیل پہنچ گئے۔ ڈی آئی جی تین گھنٹے تک جیل میں موجود رہے اور جیل کچن، غلہ گودام، ہسپتال، کورنٹین بیرکس سمیت تمام جیل کا تفصیلی راؤنڈ لگایا اور جیل انتظامیہ کو موقع پر، اسیران اور سٹاف کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، اس کے علاوہ ہر بیرک میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے۔ جیل میڈیکل افسر نے ڈی آئی جی کو بتایا کہ اب تک جیل ہذا کے اسیران کی بھیجی گئی کرونا بلڈ رپورٹس سب منفی ہیں جس سے اسیران جیل اور سٹاف کا مورال بلند ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -