سول لائنز ڈویژن،مختلف جرائم میں ملوث157ملزم گرفتار

سول لائنز ڈویژن،مختلف جرائم میں ملوث157ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی سول لائنزڈویژن دوست محمدکی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث157ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چور ی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 7ملزمان کے قبضہ سے 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے09پسٹلزاور گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 350گرام چرس،150 گرام ہیروئن،02کلو گرام بھنگ اور24 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران25ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی33 ہزارروپے سے زائد ٹکڑی رقم بر آمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 10اشتہاری مجرمان کوبھی گرفتارکیا گیا۔

پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول، لاؤڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر98ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -