پنجاب،24 گھنٹے میں 391 ٹریفک حادثات،218 شدید زخمی

پنجاب،24 گھنٹے میں 391 ٹریفک حادثات،218 شدید زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 391روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 218افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔192معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 160ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور11مسافر191اور61پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ80ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت79متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 47حادثات میں 51متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 34حادثات میں 38متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -