بین الا ضلاعی گینگ گرفتار: ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کاریں، رکشے، موٹرسائیکلیں برآمد

بین الا ضلاعی گینگ گرفتار: ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کاریں، رکشے، ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی کار و موٹر سائیکل چور گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کاریں، رکشے، موٹر سائیکلیں اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانعام وحید کی واضح ہدایات کے تحت لاہور انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کار وموٹر سائیکل چور گینگ کے 4ملزمان ساجد محمود، ارسلان، فاروق الحسن عرف سنی اور بابل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی10کاریں، 8موٹر سائیکلیں،5رکشے اور ماسٹر کیزبرآمد کر لی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان گاڑیوں کو ٹمپرڈ کر کے جعلی رجسٹریشن بکس تیار کروا کرضلع صوابیKPKلے جاکر فروخت کر دیتے تھے۔گرفتارملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں کار و موٹرسائیکل چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغرنے وہیکل چور گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -