کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں خلاف ورزی پر بھرپور کارروائیاں جاری

کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں خلاف ورزی پر بھرپور کارروائیاں جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ کررونا وائرس کیخلاف جنگ میں حکومتی احکامات کی روشنی میں پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں، ڈبل سوار موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

، لاک ڈاؤن کے دوران 1456 پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشہ ڈرائیورز سے دوبارہ روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی، جبکہ 4701 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا، بند کروائی گئی گاڑیوں میں اب تک 2529 پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چھوڑا جاچکا ہے، نو روز میں 17536 گاڑیوں، رکشوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ شہری لاک ڈاؤن کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، آج دور رہیں گے تو کل قریب ہونگے، معاشرے کا مثبت رویہ کررونا کیلیے موت ثابت ہو گا ہمیں بحثیت ایک قوم یکجہ ہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -