سی آئی اے انسپکٹر فیاض احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

سی آئی اے انسپکٹر فیاض احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سی آئی اے کے انسپکٹر اور کرائم فائٹر فیاض احمد ہسپتال میں ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گئے۔وہ جرائم کیخلاف بہادری سے لڑنے کے باعث شہرت رکھتے تھے اور کرائم فائیٹر تھے۔ انہوں نے اپنی سروس کا زیادہ عرصہ سی آئی اے میں تعنیات رہتے ہوئے گزارا۔سی آئی اے صدر ڈویژن میں بطور ڈی ایس پی بھی تعینات رہے۔ انتقال سے قبل ڈولفن فورس میں تعنیات تھے۔ فیاض احمددو بچوں کے والد بھی تھے اور وحدت روڈ پر کلفٹن کالونی میں رہائش پذیر تھے۔

مزید :

علاقائی -