پولیس کی جانب سے بینکوں پر قطار سسٹم کو یقینی بنایا گیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے شہر بھر کے بینکوں،ڈیپاٹ مینٹل سٹورز سمیت تمام پبلک مقامات پر قطار مینجمنٹ سسٹم کی پابندی کو یقینی بنایا گیا۔ڈولفن سکواڈ سمیت لاہورپولیس کی دیگر ونگزنے بنک صارفین کے لئے مقرر کردہ فاصلہ پر مبنی قطار مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کروایا۔رائے بابر سعیدنے کہا کہ شہری بنکوں،ڈیپارمینٹل سٹورز سمیت تمام مقامات پر قطار مینجمنٹ سسٹم کی پابندی کریں۔قطار مینجمنٹ سسٹم کی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا شہریوں کی اپنی صحت کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی و کمرشل ادارے،سپر سٹورز انتظامیہ قطار مینجمنٹ سسٹم کی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔