لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، 15سو 93شہری گرفتار، 830مقدمات درج

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، 15سو 93شہری گرفتار، 830مقدمات درج

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جاری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروانا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیموں نے گذشتہ روزصوبہ بھر میں ناکوں پر سیکڑوں گاڑیوں اورموٹر سا ئیکلوں کو چیک کیا۔14947شہریوں کو واننگ دے کر چھوڑا گیا۔ 1593شہریوں سے سیکیورٹی بونڈز لئے گئے۔ 1178ملزم گرفتار ہوئے جبکہ413شہریوں نے ضمانتیں کروائیں۔مجموعی طور پر830ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں 1593ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ اسی دوران قانون کی خلاف ورزی پر 56دوکانوں اور5 ریستورانوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح صوبے بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں میں ذخیرہ اندوزی پر 9مقدمات درج ہوئے اور 10ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ 16 سے 30مارچ تک صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر171 مقدمات درج کئے گئے۔مجموعی طور پر 191افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں سے22کو وارننگ دے کر رہاجبکہ85کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔

مزید :

علاقائی -