کرونا وائرس،پولیس جوانوں میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

کرونا وائرس،پولیس جوانوں میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پر پولیس جوانوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس پی عائشہ بٹ نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کو کورونا وائرس کے تناظر میں حفاظی انتظامات بارے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے اینٹی رائٹ فورس کی مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس رانا محمد اسلم،ڈی ایس پی عظمت اللّہ، ریزرو انسپکٹر فاروق اعظم اور لائن افسر ضیغم عباس سمیت تمام مدات انچارجزاس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے تمام انچارجز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر بارے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ایس پی عائشہ بٹ نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس ہیڈکوارٹرز کو کورونا وائرس فری زون بنایا جائے گا۔ ملازمین کی ویلفیئر اور ڈیوٹی کے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس ہیڈکوارٹر کو کورونا فری زون بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اینٹی رائٹ فورس کے تمام جوانوں کا کچھ دنوں تک باقاعدگی سے میڈیکل چیک اَپ کروایا جائے گا۔کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی جانب سے ویلفیئر فنڈمیں اڑھائی لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔

مزید :

علاقائی -