ریلوے مینوئل پولیس ملازمین کو تنخوا ہ کیساتھ 3ہزار روپے امدادی رقم جاری

  ریلوے مینوئل پولیس ملازمین کو تنخوا ہ کیساتھ 3ہزار روپے امدادی رقم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پاکستان ریلویز پولیس کے مینوئل سٹاف کیلئے رواں ماہ کی تنخواہ کے علاوہ 3 ہزار روپے کی امدادی رقم جاری کر دی گئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ایکٹنگ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس اظہر رشید خان کی خصوصی ہدایات پر اس حوالے سے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژن کو سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہور سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے‘مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے مینوئل سٹاف جس میں لانگری، قاصد، نائب قاصد، ماشکی اورخاکروب شامل ہیں کو ریلوے پولیس ویلفئیر فنڈ سے3 ہزارروپے فی کس فوری طور پرجاری کئے جائیں تاکہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے خاندانوں کیلئے اشیاء خوردنوش و دیگر ضروری سامان خرید سکیں‘اس موقع پر ایکٹنگ آئی جی ریلوے پولیس اظہر رشید خان کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے پیش نظرملک بھر میں نازک صورتحال ہے لیکن ریلوے پولیس کے جوان ملک بھر میں پھیلے ہوئے ریلوے انفراسٹرکچر کو سکیورٹی فراہم کرہے ہیں اور اپنی ڈیوٹی فرض شناسی سے ادا کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں اور دوران ڈیوٹی ماسک اور گلووز کا استعمال لازمی طور پر کریں۔

مزید :

علاقائی -