غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، 367 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، 367 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران پی ایچ پی نے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر367ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔غیر قانونی،سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر73افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔، ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر14افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے اور غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں 66افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے2321سڑک استعمال کرنے والے لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی جبکہ3گْمشدہ بچوں ایمان فاطمہ، زین علی اور علی رضا کوانکے والدین سے ملوایا۔تجاوزات کے کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے 225عارضی تجاوزات ختم کروائیں۔

مزید :

علاقائی -