ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز اور تبلیغی مرکز کی شوریٰ کا اہم اجلاس

ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز اور تبلیغی مرکز کی شوریٰ کا اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز حکام اور تبلیغی مرکز کی شوریٰ کے اہم اجلاس میں تبلیغی مرکز کی قیادت نے کرونا سے نمٹنے کے لئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں کمشنر لاہور سیف انجم، سی سی پی او ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر دانش افضال، ایس پی صدر اور اے سی رائیونڈ شامل تھے۔ حکومت اور تبلیغی مرکز کی شوریٰ کی طرف سے معاملے پر بہتر اشتراک کار کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تبلیغی جماعت کے رہنماؤں نے کہا کہ کرونا سے لڑنا کامن کاز ہے، حکومتی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ تبلیغی مرکز میں آنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا کہ تبلیغی مرکز سے نکلنے والی جماعتیں جہاں جہاں ہیں وہیں مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں گی۔ حکومتی ٹیم اور تبلیغی جماعت کے اجلاس کے نتائج سے مطمئن ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے رائیونڈ شہر کی حساس صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری تسلی تک یہاں حفاظتی انتظامات جاری رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -