15 پولیس ملازمین کیلئے ویلفیئر گرانٹ کی منظوری

  15 پولیس ملازمین کیلئے ویلفیئر گرانٹ کی منظوری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید نے 15 پولیس ملازمین کیلئے ویلفیئر گرانٹ کی منظوری دے دی۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی نے ویلفیئر فنڈ سے امداد کے چیک تقسیم کئے۔ درخواست گزاروں میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 67 ہزار روپے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی۔ امداد حاصل کرنے والوں میں 4 مرحوم ملازمین کی بیوائیں بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایڈمن نے پولیس ملازمین کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ضروری احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملازمین اور مرحوم اہلکاروں کے اہلخانہ بلاجھجھک اپنے مسائل کے لئے رابطہ کریں۔ ملک لیاقت علی نے کہا کہ ویلفیئر فنڈ پولیس ملازمین کی بہتری کے لئے ہوتا ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کوئی درخواست زیرالتوا نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ویلفیئر فنڈ سے امداد کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر منظور کیا جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -