صوبائی دارالحکومت: چورڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت: چورڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق مصطفی آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تنویر کے گھر سے 2لاکھ کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے عابد کے گھر سے 3لاکھ کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شفیق آ با دمیں ڈاکوؤں نے اختر کے گھر سے1لاکھ40ہز ار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شا لیما ر کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھر سے1لاکھ75ہز ار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، اچھر ہ میں ڈاکوؤں نے بابر کے گھر سے 70 ہز ار کی نقد ی اور دیگر سامان،سمن آ با د کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے پر ویز کی فیملی سے 65 ہز ار کی نقد ی اور دیگر سامان،ریس کو رس کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے سلیم کی فیملی سے 90 ہز ارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔بر کی اورگلشن اقبا ل سے گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ،، لٹن روڈ، مزنگ، وحدت کالونی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -