ڈی آئی جی آپریشنز کا تبلیغی مرکز، رائیونڈ سٹی کا تفصیلی جائزہ

ڈی آئی جی آپریشنز کا تبلیغی مرکز، رائیونڈ سٹی کا تفصیلی جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید نے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے ہمراہ رائیونڈ سٹی کادورہ کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے تناظر میں لاک ڈاؤن کے دوران تبلیغی مرکز سمیت رائیونڈ سٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ رائیونڈ سٹی کے شہریوں میں آٹا، چینی،دالوں و دیگر راشن کے تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ،اے ایس پی رائیونڈ سٹی، ضلعی انتظامیہ، پولیس و دیگر سکیورٹی اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقدامات شہریوں کے تحفظ کیلئے اُٹھائے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے تناظر میں رائیونڈ سٹی کو 04سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر رائیونڈ سٹی کے شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے 5سو سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راشن مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -