ملک میں جلد کھیلوں کے مقابلے دوبارہ بحال ہونگے، حبیب اللہ

ملک میں جلد کھیلوں کے مقابلے دوبارہ بحال ہونگے، حبیب اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (اے پی پی) قومی سائیکلسٹ حبیب اللہ جونیئر نے کہا ہے کہ کھلاڑی حوصلہ رکھیں وہ دن دور نہیں جب ملک میں کھیلوں کے مقابلے دوبارہ بحال ہونگے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء نے دنیا میں افراتفری پھیلا دی ہے۔

  انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام کو اس مشکل وقت میں گھبرانے کی ضروت نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی وبائی بیماری کورونا وائرس کو شکست دی سکتی ہے۔

 حبیب اللہ جونیئر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے گھر والوں اور اپنے آس پاس موجود مستحق لوگوں کا خیال رکھیں۔