آفریدی کی تعریف کیوں کی؟ یوراج اور ہربھجن کو تنقید کا سامنا

آفریدی کی تعریف کیوں کی؟ یوراج اور ہربھجن کو تنقید کا سامنا

  

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ اور سپنر ہربھجن سنگھ کی طرف سے کورونا وائرس کے دوران غریبوں کی مدد کرنے پر شاہد آفریدی کی تعریف کی جس پر بھارتی شہری انسانیت بھول گئے اور اپنے ہم وطن کھلاڑیوں پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جبکہ اس مہلک وباء میں انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو بھی داد دی جا رہی ہے، کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی اس وبائسے نمٹنے کے لیے غریبوں کی مدد کر رہی ہیں، جس کو داد دینے کے لیے دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی میدان میں آ گئے، گزشتہ روز کورونا وائرس میں غریبوں کی مدد کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی تعریف کی تھی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق بھارتی کرکٹرز یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کو شاہد آفریدی کے فاؤنڈیشن کی حمایت کرنے پر بھارتی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ دونوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کیے گئے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے میں پیش پیش شاہد آفریدی کے فاؤنڈیشن کے اقدامات کو خوب سراہا۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مدد کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -